گلگت؛ زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے دن مزید دو میچز کا فیصلہ ، دیامیر لائنز اور اسکردو ٹائیگرز کامیاب

22

گلگت،26 جولائی  (اے پی پی ):زلمی مدرسہ لیگ کے دوسرے دن مزید دو میچز کے فیصلے ہوگئے، پہلے میچ میں دیامیر لائنز نے استور ٹائیگرز کو ہراکر سیمی فائنل میں جگہ بنالی، دوسرے میچ میں اسکردو ٹائیگرز نے گلگت ٹائیگرز کو چار وکٹوں سے ہرادیا  ہے ۔

  ایونٹ کے تیسرے روز کل دو گروپ میچز کھیلے جائیں گے ، پہلے میچ میں حمزہ ایگلز کا مقابلہ اسکردو ٹائیگرز اور دوسرے میچ میں نگر اسٹارز کا مقابلہ استور اسٹرائیکرز سے ہوگا ۔

ایونٹ کے دونوں سیمی فائنلز بھی کل کھیلے جائیں گے  جبکہ  ٹورنامنٹ کا فائنل اٹھائیس جولائی کو ہوگا۔