ملتان ؛پہلا آزادی کپ ،اولین سپورٹس اور غالب جمخانہ نے اپنے  اپنے میچز جیت لیے

5

ملتان، 23 اگست (اے پی پی):پاک الیون کرکٹ کلب ملتان کے زیر اہتمام پاکستان کی 75ویں سالگرہ کے موقع پر پہلا آزادی کپ میں مزید دو میچز کا فیصلہ،اولین سپورٹس اور غالب جمخانہ  نے اپنے  اپنے میچز   جیت لئے ۔

پہلے میچ میں اولین سپورٹس نے تمام کھلاڑیوں کے نقصان پر 125رنز بنائے۔جنید خان شاہد بشیر نے۔16.16جبکہ عدنان خان نے 14رنز بنائے۔فرینڈز کی طرف سے ابوبکر خاکوانی اور محمد بن ارشاد نے 2.2.وکٹ حاصل کی۔بعد میں کھیلتے ہوئے فرینڈز کلب صرف 79پر آوٴٹ ہوگئی۔محمد وقار۔25.نعمان بٹ۔18رنز بنائے۔اولین سپورٹس کی طرف سے خرم بٹ۔3 جبکہ۔اکرم خان۔اور فراز خان نے دو۔دو وکٹ حاصل کی۔

دوسرے میچ میں غالب جمخانہ نے پہلے کھیلتے ہوئے نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔جنید اقبال۔54.فرحان علی۔23رنز بنائے۔عبدالرافع اور سہیل نے دو دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔بعد میں کھیلتے ہوئے زکریا کلب نو کھلاڑیوں کے نقصان پر 117رنز بناسکی۔محمد اویس اور جنید اقبال نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا۔