پاکستان ہر لمحے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ اور حق خودارادیت کا حامی ہے؛ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی

6

 

کوئٹہ،5 اگست (اے پی پی ): پارلیمانی سیکرٹری سائنس اینڈ ٹیکنالوجی قانون و پارلیمانی امور ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا ہے کہ غیور اور بہادر کشمیری بھارتی جبر کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں پاکستان ہر لمحے مظلوم کشمیریوں کے شانہ بشانہ اور حق خودارادیت کا حامی ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ربابہ خان بلیدی نے کہا کہ 2019 کو بھارتی وزیراعظم نے مقبوضہ کشمیر اور مظلوم کشمیریوں کو مقامی آئین و قانون کے تحت حاصل خصوصی ”نیم خود مختاری”ختم کر دی تھی دنیاوی تاریخ کا  یہ سیاہ  اقدام کشمیری عوام کی حق خود ارادیت پر بلا شبہ ایک حملہ تھا جس کو تین سال پورے ہورہے ہیں ایمنسٹی انٹرنیشنل‘ہیومن رائٹس کمیشن‘اقوام متحدہ‘جینو سائڈ واچ اور یورپی کمیشن برائے انسانی حقوق نے بھی  بھارت کے ان اقدامات کو غیر قانونی اور ناروا قرار دیا ہے انہوں نے کہا کہ یوم استحصال کشمیر کے موقع پر بلوچستان بھر میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کشمیری عوام سے پاکستانی عوام کی محبت کا اظہار ہے۔