کشمیر پریمیئر لیگ، شمیریوں کی لیگ ہے، مقامی نوجوانوں کو زیادہ مواقع دئیے جائیں گے ؛ محمد حفیظ  

1

اسلام آباد ،10 اگست  (اے پی پی ): کشمیر پریمیئر لیگ کی ٹیم مظفرآباد ٹائیگرز کے کپتان محمد حفیظ  نے اپنے  پیغام میں کہا ہے کہ کشمیر  پریمیئر لیگ ، کشمیریوں کی لیگ ہے اور ہم نے یہاں کے نوجوانوں  کو زیادہ سے زیادہ مواقع دینے ہیں،کشمیری لڑکے بہترین کوچز کی نگرانی میں سیکھ رہے ہیں۔

کپتان مظفرآباد ٹائیگرز محمد حفیظ  نے کہا کہ ہم نے پچھلے پانچ دن بہت اچھی پریکٹس کی ہے ، تما لڑکوں کو باؤلنگ ، بیٹنگ اور فیلڈنگ ملی، بہت سے لڑکے نئے تھے انکو دیکھنا بہت ضروری تھا۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بہت خوشی ہے کہ ہمارے پاس ٹیلنٹ موجود ہے اور پچھلے سال کی طرح ہم بہتر کرکٹ کھلیں گے۔