لاہور؛ الحمراء پر یوم آزادی کی مناسبت سے 30فٹ لمبا اور 64فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم آویزاں

1

لاہور،10 اگست (اے پی پی): پاکستان کے 75ویں یوم آزادی کے موقع پر الحمراء کی عمارت پر 30فٹ لمبا اور 64فٹ چوڑا سبز ہلالی پرچم آویزاں کردیا گیا ہے  جوکہ عوام کی توجہ کا مرکز بن گیا۔

ایگزیکٹو ڈائریکٹر الحمراء فرحت جبیں نے گفتگو کرتے ہوئے کہ الحمراء نئی نسل کو اپنی پرچم کی عز ت و احترام اور تقریم کا درس دے رہا ہے،الحمراء کی عمارت پر آویزاں پرچم دیکھنے والوں میں ملی جذبہ اُجاگر کررہا ہے۔انہوں نے کہا کہ الحمراء کی یہ کاوش، پاکستانیوں میں اپنی آزادی کی قدر کرنے کی تحریک پید ا کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا پرچم دُنیا میں اپنی عمدگی و خوبصورتی میں نمایاں مقام رکھتا ہے۔