اسلام آباد؛ ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کامران چیمہ کی ہاؤسنگ سوسائیٹیز کو ڈینگی کی روک تھام کے حوالےسے اقدامات کرنے کی ہدایات

22

اسلام آباد، 11 اگست  (اے پی پی ): ڈپٹی رجسٹرار کو آپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کامران چیمہ کی زیر صدارت ہاؤسنگ سوسائیٹیز کی منیجمنٹ کے ساتھ ڈینگی روک تھام کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ جس  دوران  تمام سوسائیٹیز کو ڈینگی کی روک تھام کے حوالےسے اقدامات کرنے کی ہدایات کی  گئی ۔

اس  موقع پر ڈپٹی رجسٹرار کامران چیمہ نے کہا کہ  ڈینگی لاروا کے خاتمے کے لیے سوسائیٹیز میں صفائی کا خاص خیال رکھا جائے، کسی جگہ پانی کھڑا نہ ہونے دیا جائے اور  نالوں کی صفائی ستھرائی کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ  ڈینگی لاروا کی قلع قمع کے لئے خصوصی طور پر سٹاف تعینات کیا جائے اور  ڈینگی روک تھام کے حوالے سے دفعہ 144 کی پاسداری کے لیے ڈینگی ٹیموں کے ساتھ تعاون کریں ،کسی بھی قسم کی لاپرواہی کی صورت میں قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔