اسلام آباد، 11 اگست (اے پی پی ): چیئرمین پاکستان علماء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے اقلیتوں کے قومی دن کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا ہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کا آئین اقلیتوںکو ان کے حقوق دیتا ہے ، پاکستان کے آئین وقانون کے مطابق سب کو زندگی گزارنےمیںآزادی حاصل ہے ۔











