انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس فیصل شاہکار کی جنوبی پنجاب پولیس آفس آمد

3

ملتان،05اگست (اے پی پی):انسپکٹر جنرل آف پنجاب پولیس فیصل شاہکار کی جنوبی پنجاب پولیس آفس آمد پر ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پولیس جنوبی پنجاب ڈاکٹر احسان صادق نے استقبال کیااور پولیس کے چاق چوبند  دستے نے سلامی بھی پیش کی،ریجنل پولیس آفیسر ملتان رفعت مختار راجہ، سی پی او ملتان خرم شہزاد حیدر،اے آئی جی ڈسپلن عمران شوکت، ڈی پی او مظفرگڑھ احمد نواز شاہ،ڈی پی او خانیوال جلیل عمران، اور  ڈی پی او لودھراں عبدالرؤف بابر  بھی اس موقع پر  شریک ہوئے۔

آئی جی پی پنجاب فیصل شاہکار جنوبی پنجاب  پولیس آفس میں محرم الحرام  میں سیکورٹی انتظامات پر میٹنگ کی صدارت کریں گے اور جنوبی پنجاب کے کچہ کے علاقہ میں جاری آپریشن پر بھی  بریفنگ لیں گے۔