جیکب آباد ضلعی انتظامیہ کی جانب سے یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ریلی،شرکاء کے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے

2

 جیکب آباد ، 05 اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر محمد یوسف شیخ کہ سربراہی میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے جیکب آباد میں  ریلی نکالی گئی،ریلی میں شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی،شرکاء کے ہاتھوں پلے کارڈ تھے جس میں مظلوم کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کیے۔

اس موقع پر ڈپٹی کشمیر محمد یوسف شیخ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر بھارت ظلم کی انتہا کردی ہے،بھارتی ظلم و بربریت کی مذمت کرتے ہیں،او آئی سی اور عالمی قوتوں کو کشمیر کے مسئلے کو حل کرنے کی کوشش کرے،مقبوضہ کشمیر سے ان کے آزادی کا حق چھین کر استحصال کیا ہے،ہم ہمیشہ کشمیریوں بھائیوں کے ساتھ رہیں  ہیں اور آگے بھی ساتھ رہیں گے۔