اوکاڑہ؛سینئرسٹیزن معروف ماہر تعلیم اظہارالحق کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی

3

اوکاڑہ،05اگست(اےپی پی): ہندوستان کی حکومت نے کشمیر میں مسلمانوں کے ساتھ ظلم و ستم کے ساتھ ساتھ مسلمانوں کی دوکانوں، بستیوں ،سکولوں پر قبضے اورظلم و بربریت کا سلسلہ شروع کرکے کشمیریوں کو ان کے حق سے محروم کردیا۔پاکستانی قوم مظلوم کشمیریوں سے یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار اوکاڑہ کے سینئر سٹیزن و معروف ماہر تعلیم اظہار الحق نے اے پی پی سے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ میری دعا ہے کہ کشمیر کا پاکستان سے الحاق ہو جائے۔