انفورسمنٹ ٹیم  تجاوزات کے خاتمہ کے لئے سرگرم عمل،تجاوزات میں شامل تمام سامان ضبط

25

شجاع آباد،31اگست (اے پی پی):اسسٹنٹ کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی شجاع آباد  ناصر شہزاد ڈوگر کی ہدایت پر چیف آفیسر عامر رؤف ہمراہ انفورسمنٹ ٹیم  تجاوزات کے خاتمہ کے لئے سرگرم عمل، حکومتی ہدایات کے مطابق شہر میں تجاوزات قائم کر نے والے دکانداروں کے خلاف کاروائیاں،تجاوزات میں شامل تمام سامان ضبط کر لیاگیا۔

اس موقع پر چیف آفیسر کا کہنا تھا کہ تجاوزات قائم کر نے والوں کے خلاف گزشتہ روز بھی کاروائیاں کی گئیں تھیں اور دکانداروں اور ریڑھی بان کو تجاوزات ختم کرنے کی ڈیڈ لائن بھی جاری کی گئی تھی جن دکانداروں کا سامان دکان سے باہر  تھا جو کہ عوام الناس کے گزرنے میں شدید دشواری کا باعث تھا اس سامان کو موقع پر ضبط کر لیا گیا ہے ۔تجاوزات کے خاتمہ کے لئے آپریشن روزانہ کی بنیاد پر کیا جائے گا۔