تخت بھائی میں یوم استحصال کشمیر کی مناسبت سے ریلی کا انعقاد

4

پشاور، 5اگست(اے پی پی):ملک بھر کے دوسرے علاقوں کی طرح تخت بھائی میں بھی یوم استحصال کشمیر بھرپور طریقے سےمنایا گیا۔یوم استحصال کشمیر کے لیے کشمیری بھائیوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے حوالے سے تخت بھائی میں ایک ریلی ٹی ایم افس سے شروع ہوکر مین مردان ملاکنڈ شاہراہ سے گزرتے ہوئے  شیرپاو چوک  تک نکالی گئی۔

ریلی کی قیادت اسسٹنٹ کمشنر تخت بھائی گل نواز خان آفریدی نے کی۔ جسمیں ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر فرمان علی خان۔ٹی ایم او ذیشان جیلانی ۔ٹی او آر رحمان شیر۔ ہیڈ کوارٹر پٹواری سنگین خان خٹک۔  مرکزی انجمن تاجران کے صدر  حاجی معزو اللہ خان۔جنرل سیکرٹری حاجی شیر قیوم۔ مشہور سماجی شخصیت ملک حسن خان۔ پیٹرولیم ایسوسی ایشن کے صدر عرفان مہمند ۔تاجر رہنماء افتاب مہمند۔قاضی اقبال ۔انجمن سبزی فروشان کے صدر شیر ماما۔ کے علاوہ کاروباری و سیاسی جماعتوں کے کارکنوں  نے بھی شرکت کی۔

اظہار یکجہتی کشمیر ریلی میں شرکاء نے فلیکسز اور بینرز اٹھارکھے تھے، جس پر کشمیری بھائیوں کے حق میں نعرے درج تھے۔اور انکے حق میں زبردست نعرے لگائے۔ مقریرین نے کہا کہ کشمیر پر بھارت کا ناجائز قبضہ کسی صورت بھی برداشت نہیں کیا جائے گا، کشمیری بھائیوں کی جدوجہد عنقریب رنگ لے کر آئیں گی ۔کشمیری بھائیوں کی ہرطریقے سےحمایت جاری رکھیں گے۔انھوں نے بپن القوامی قوتوں خاص کراقوام متحدہ اور اسلامی دنیا پر زور دیاکہ وہ کشمریوں کی حق خودارادیت  کو تسلیم کرکے اسے ہندوستان کے ظلم وستم سے بچائیں۔کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور جب تک یہ حصہ آزاد نہیں ہوگا پاکستانی عوام چین سے نہیں بیٹھے گی، کشمیری بہن بھائیوں پر بھارتی فوج کے معصوم لوگوں پر ظلم کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔