اوکاڑہ،25اگست(اے پی پی ): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیہ سے ڈسڑکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر امجد پرویزچوہدری اور سیکرٹری ضمیر حیدر منگن،سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن مرزا ذوالفقار علی اورڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے وفد نے تعارفی ملاقات کی ۔
اس موقع پر ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیہ نے کہا ہے کہ وکلاء اور انتظامی افسران ایک ٹیم ہوتے ہیں اور وکلاء کے لئے میرے دروازے کھلے ہیں۔
صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن نے ڈپٹی کمشنر کو مل کر عوام کے مسائل حل کرنے کی دعوت دی جو ایک مثبت پہلو ہے۔صدر بار ایسوسی ایشن نےبتایا کہ ہماری نئی کابینہ سابق صدر ڈسٹرکٹ بار کے نقش قدم پر چل رہی ہے۔
قبل ازیں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن اور کابینہ نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنرعرفان علی کاٹھیا کوخوش آمدید کہتے ہوۓپھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔











