ایبٹ آباد؛ منشیات، آئس اور ڈانسنگ پلز کا دھندا کرنے والے چار رکنی بین الصوبائی گروہ گرفتار

9

ایبٹ آباد،09 اگست  (اے پی پی ): منشیات، آئس  اور ڈانسنگ پلز کا دھندا کرنے والے چار رکنی بین الصوبائی گروہ کو ڈی پی او سجاد خان کی ہدایت پر گرفتار کر لیا   گیا ہے۔

اس حوالے سے ڈی پی او سجاد خان نے  پریس کانفرنس کرتے ہوئے  میڈیا کے  نمائندوں   کو بتایا کہ آئس  اور ڈانسنگ پلز کادھندا  کرنے والوں کو پولیس نے گرفتار کیا ہے  جن کا تعلق مانسرہ اور دیگر علاقہ سے ہے جو منشیات نشہ شہروں سے منگوا کر نوجوان نسل کی زندگیاں تباہ کر رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ اس  گروہ   کیجانب سے تعلیمی اداروں میں اور نوجوان کو نشہ ٕ کا عادی بنانے میں باقاعدہ ٹریننگ دیتے ہوئے  اس دھندے کا کاربار کیاجارہاتھا ۔