اوکاڑہ،31اگست (اے پی پی): میڈیا کوآرڈینیٹر ریسکیو 1122اوکاڑہ کے مطابق طاہر شاپنگ سنٹر گول چوک اوکاڑہ میں رات کے وقت نامعلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیموں نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے 08 گھنٹے کی مسلسل فائر فائٹنگ کے بعد آگ پر قابو پا لیا۔
تفصیلات کے مطابق ریسکیو 1122 اوکاڑہ کنٹرول روم کو رات 23:32 بجے اطلاع ملی کہ طاہر شاپنگ سنٹر گول چوک میں نامعلوم وجہ سے آگ بھڑک اٹھی ہے۔اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 اوکاڑہ سے 01 ایمبولینس، 01 ریسکیو وہیکل اور 08 فائر وہیکز فوری جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظفر اقبال کی زیر نگرانی تربیت یافتہ ریسکیو ٹیموں نے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے، اپنی جان کو خطرے میں ڈال کر، 08 گھنٹے کی مسلسل فائر فائٹنگ اور ان تھک کوشش کر کے آگ پر کامیابی کے ساتھ قابو پا لیا۔
شاپنگ سینٹر کے مالکان اور لوگوں نے ریسکیو سٹاف اور ریسکیو 1122 ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کو بہت سراہا اور شکریہ ادا کیا۔











