پاک بحریہ نے گوزو سے 253 افراد کو ریسکیو کر لیا، ملک بھر میں سیلاب ذدگان کے لئے کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری

50

اسلام آباد،31 اگست(اے پی پی ): پاک بحریہ  کیجانب سے سیلاب ذدگان کے لئے کشتیوں اور ہیلی کاپٹرز کے ذریعے ریلیف اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے، سندھ کے ساتھ امدادی آپریشن کا دائرہ کار ڈی آئی خان اور خیبر پختونخواہ کے دیگر علاقوں تک بڑھا دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پاک بحریہ کی ٹیموں نے رات گئےبذریعہ بوٹس دادؤ کے گاؤں گوزو سے 253 افراد کو ریسکیو کیا، ریسکیو کیے گئے افراد کو ہیلی کاپٹرز کے ذریعے بحفاظت محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیاہے، پاک بحریہ کے غوطہ خوروں نےسیہون شریف میں ڈوبنے والے 5 افراد میں سے 4  کی لاشیں تلاش  کرلی ہیں جبکہ سیلاب سے شدید متاثرہ میران مچھی اور رئیس جمال حسن گوٹھ کے رہائشیوں کے انخلاء کا آپریشن بھی جاری ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق مختلف علاقوں میں سیلاب متاثرین کو طبی سہولیات، راشن، تیارکھانا اور بنیادی اشیاۓ ضرورت کی فراہمی مسلسل جاری ہے۔