ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری کا جلوسوں و مجالس کا وزٹ

5

میرپورخاص، 09 اگست( اے پی پی): ضلع میں آج  یوم عاشورہ  محرم الحرام کی مناسبت سے برآمد ہونے والے ماتمی جلوسوں اور مجالس کے سخت سیکیورٹی اقدامات کیے گئے ہیں، ایس ایس پی میرپورخاص کیپٹن (ر) اسد علی چودھری خود جلوسوں و مجالس کا وزٹ کر رہے ہیں اور میرپورخاص پولیس اور سندھ رینجرز کے افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی سر انجام دے رہے ہیں، ماتمی جلوس سخت حفاظتی حِصار میں پرامن طریقے سے مقررہ راستوں پر رواں دواں ہیں۔