دسویں محرم الحرام ایمرجنسی میڈیکل کور پلان،ریسکیو 1122 مری 24 گھنٹے  آن ڈیوٹی

11

مری، 09 اگست (اے پی پی): دسویں محرم الحرام پر بنائے جانے والے ایمرجنسی میڈیکل کور پلان کے مطابق ریسکیو 1122 مری کے اہلکار 24 گھنٹے اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،180 سے زائد ریسکیو اہلکار تریٹ،سمبل سیداں نیو مری اور مال روڈ پر اپنے فرائض دینے میں مصروف ہیں،ریسکیو اہلکاروں کو الرٹ رہنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے ہیں۔

امدادی ہلپ لائن 1122 مری کنٹرول روم میں موصول ہونےوالی ہر ایک ایمرجنسی کال پر ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے احکامات جاری کئیے  ہوئے  ہیں،ریسکیو 1122 کی امدادی ہیلپ لائن 1122 عوام الناس کی مدد کے لیے 7/ 24 آپریشنل رہتی ہیں،کسی بھی ہنگامی صورتحال میں اپنے موبائل سے بروقت 1122 ملائیں اور دی گئی ہدایت کے مطابق ایمبولینس کے لیے *1  دبائیں اور فائر اور دیگر ایمرجینسیز کے لیے *2 دبائیں۔

اگر کسی بھی موبائل/نیٹ ورک سے بغیر کوڈ ملائے 1122 ڈائل کرنے میں پریشانی کا سامنا آئے تو ریسکیو کنٹرول روم کے مندرجہ ذیل نمبر پر کال کر کے بھی اطلاع دے سکتے ہیں۔

051-9330025

051-9330016