بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی پر صوبے کے عوام اور حکو مت کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اسے باعث تقویت قرار دیا ہے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو ، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت منعقد ہونے والے ریلیف کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شرکت

18

کوئٹہ15اگست(اے پی پی ) : وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے بلوچستان میں بارشوں اور سیلاب سے متاثرہ افراد کی امداد و بحالی میں وزیراعظم محمد شہباز شریف کی خصوصی دلچسپی پر صوبے کے عوام اور حکو مت کی جانب سے شکریہ ادا کرتے ہوئے اسسے باعث تقویت قرار دیا ہے۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی زیرصدارت منعقد ہونے والے ریلیف کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس میں بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کرتے ہوئے وزیراعلی نے کہا کہ بلوچستان بارشوں سے شدید طور پر متاثر ہوا ہے صوبائی حکومت متاثرین کی فوری امداد کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاہم امداد و بحالی کے لیے وفاقی حکومت کا تعاون بےحد اہم ہے اور وزیراعظم متاثرہ اضلاع کا دورہ کرکے صورتحال کا جائیزہ لے چکے ہیں وزیراعلءنے این ڈی ایم اے کی معاونت میں تیزی لانے کی ضرورت پر زور دیا اس موقع پر بلوچستان کی جانب سے وفاقی اداروں کی شراکت سے نقصانات کے مشترکہ سروے پر آمادگی کا اظہار کیا گیا جس کے لیے وزیراعلءبلوچستان بزات خود صوبے کی جانب سے فوکل پرسن ہونگے وزیراعلءنے سروے کے فوری آغاز اور اسکی مدت کم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا اس موقع پر چیف سیکریٹری بلوچستان نے اجلاس کو نقصانات امدادی سرگرمیوں اور صوبے کی ضروریات سے آگاہ کیا انہوں نے بتایا کہ سیلاب سے متاثرہ یونین کونسلوں کا نوٹیفیکشن جاری کر کے وفاقی حکومت کو ارسال کر دیا گیا ہے انہوں نے بتایا کہ ابتدائی تخمینہ کے مطابق بلوچستان میں ہونے والے نقصانات کے ازالے کے لیے 15 ارب اور بحالی کے مرحلے کے لی? 20 ارب روپے کی ضرورت ہے وزیراعظم نے صوبائی حکومت کے اداروں کی کارکردگی اور فوری ردعمل کو سراہا اور یقین دلایا کہ وفاقی حکومت نقصانات کے ازالے اور بحالی کے مراحل میں صوبائی حکومت سے مکمل تعاون کریگی۔