بورے والا، 14 اگست (اے پی پی ): فاتح لکشمی پور میجر محمد طفیل(شہید) نشان حیدر کے مزار واقع طفیل آباد میں جشن آزادی ڈائمنڈ جوبلی کے موقع پر ایک پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں میجر جنرل منیرالدین کی قیادت میں پنجاب رجمنٹ کے چاق وچوبند دستے نے سلامی پیش کی اور پھولوں کی چادر چڑھائی اور چیف آف آرمی سٹاف کی طرف سے بھی شہید کے مزار پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔
اس موقع پر فاتحہ خوانی کی گئی اور ملکی سلامتی،استحکام اور اسکی ترقی کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔











