اسلام آباد،04 اگست (اے پی پی ): ریسرچ سوسائٹی آف انٹرنیشنل لاء کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر جمال عزیز نے یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے اے پی پی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کے سینیئر وکلاء بھی آرٹیکل 370 کے خاتمے کے خلاف آواز اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر سے متعلق عالمی قوانین اور نصاب کو اپ ڈیٹ کرنا بہت ضروری ہے۔