بہاولنگر؛ 7 محرم الحرام کے حوالے سے 9 روایتی ماتمی جلوس برآمد،36 مجالس منقعد ہوئیں، سیکورٹی کے سخت انتظامات

8

بہاولنگر، 6 اگست ( اے پی پی ): ضلع بھر میں 7 محرم الحرام کے حوالے سے 9 روایتی ماتمی جلوس برآمد ہوئے، 7محرم الحرام کا سب سے بڑا ماتمی جلوس مرکزی امام بارگاہ سے برآمد ہوا، جلوس میں عزاداران کی بڑی تعداد شریک تھی جبکہ 7 محرم کے حوالے سے ضلع میں 36 مجالس منقعد ہوئیں۔

جلوس کے شرکاء  نوحہ خوانی پر زبردست سینہ کوبی اور ماتم داری کرتے رہے، جلوسوں کی سکیورٹی کے لیے سخت انتظامات کئے گئے۔   ڈی سی آفس اور پولیس لائن میں قائم کنٹرول رومز سے جلوسوں کی  سی سی ٹی وی اور ڈرون کیمروں سے مانیٹرنگ کی گئی۔

 ڈی پی او فیصل گلزار نے مختلف مقامات پر دورے کرکے جلوسوں کے سیکورٹی انتظامات کو چیک کیا،  سیکورٹی خدشات کے پیش نظر ضلع میں موبائل فون سروس بند رہی۔