تحصیل دینہ کو ریسکیو 1122 کے لیے دو عدد نئی ایمبولینس مہیا کر دی گئیں

8

جہلم، 24 اگست (اے پی پی): حکومت پنجاب نے نامساعد حالات کے باوجود تحصیل دینہ کو ریسکیو 1122 کے لیے دو عدد نئی ایمبولینس مہیا کر دیں۔شہر دینہ کی اکثریت نے اس تقریب میں شرکت کی۔ ۔اسسٹنٹ کمشنر محمد قاسم نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ایم پی اے یاور کمال کا استقبال کیا ۔ریسکیو 1122 کے اہلکاران نے معزز مہمانوں پر پھول نچھاور کیے ابتدائی طور پر 1122 کے اہلکاران نے ڈپٹی کمشنر جہلم اور ایم پی اے یاور کمال کو سلامی دی۔ اس کے فوری بعد معزز مہمان خصوصی نے ریسکیو 1122  کا افتتاح کیا تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ ریجنل ڈائریکٹر نے خطاب میں کہا کہ 1122 کی سروس بلاامتیاز تمام انسانوں کے لئے ہوتی ہے مشکل وقت میں بےبس انسانوں کی خدمت خلوصِ دل سے کی جاتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ 1122 ریسکیو سروس کے ساتھ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا ہونا ازحد ضروری ہے تاکہ زخمی مسافروں کی بروقت طبی امداد کی جا سکے۔ ڈپٹی کمشنر جہلم نے اپنے خطاب میں کہا کہ مثبت طریقے سے اس سروس سے استفادہ حاصل کرنا چاہیے۔ بلا ضرورت عملے کو کال کر کے ان کا وقت ضائع نہ کیا جائے۔ ایم پی اے راجہ یاور کمال نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آللہ کے فضل سے اور چیف منسٹر پنجاب کی خصوصی محبت سے ہمیں دو عدد ایمبولینس مل چکی ہیں اب شہری آسانی کے ساتھ استفادہ حاصل کریں گے اس میں پی ٹی آئی یا پھر مسلم لیگ ن کا مسلہ نہیں ہے تحصیل دینہ کے تمام شہری برابری کی سطح پر استفادہ کریں گے۔ انہوں نے اس بات کا کھل کر اعتراف کیا کہ ڈپٹی کمشنر جہلم اور اسسٹنٹ کمشنر دینہ حکومت پنجاب کے وژن کے مطابق فرائض منصبی سر انجام دے رہے ہیں دونوں آفیسران بلاشبہ تمام شہریوں کی دن رات بروقت خدمت کرتے ہیں اس تقریب میں دینہ کی سیاسی مذہبی سماجی زعماء کی اکثریت نے شرکت کی۔