ترکیہ سے مضبوط تعلقات اور میرا حالیہ دورہ انقرہ کے فوائد سامنے آ رہے؛ وزیر اعظم شہباز شریف

14

اسلام آباد، 12 اگست (اے پی پی ): وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ترکیہ سے مضبوط تعلقات اور میرا حالیہ دورہ انقرہ کے فوائد سامنے آ رہے ہیں۔

جمعہ کو یہاں پاکستان۔ ترکیہ تجارتی معاہدہ پر دستخط کی تقریب سے خطاب میں  وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  دونوں ممالک کےدرمیان تجارتی معاہدہ خوش آئند ہے، اس پر کئی سالوں بات چیت ہو رہی تھی۔انہوں نے کہا کہ  مئی میں ہمارے ترکی کے دورےکے بعد پاکستان اور ترکی کی طرف سے معاہدے کے لئے کوششوں کو تیز کیاگیا، معاہدے سے دونوں ممالک کے تعلقات کو مستحکم بنانے کے لئے نئی راہیں کھلیں گی اور تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے میں مدد ملے گی۔