جلالپور پیروالہ؛ کیپٹن طارق جمال شہید کا 11واں یوم شہادت، مزار پر پھول چڑھائے گئے، فاتحہ خوانی کی گئی

170

جلالپور پیروالہ،29 اگست (اے پی پی ):جلالپور پیروالہ دھرتی کے سپوت ستارک بسالت کیپٹن طارق جمال شہید کا 11واں یوم شہادت منایا گیا۔ یوم شہادت کے موقع پر شہید کے اہل خانہ سیاسی و سماجی شخصیات اور شہریوں کی جانب سے مزار پر پھول چڑھائے گئے، فاتحہ خوانی کی گئی۔
کیپٹن طارق جمال شہید نے 29 اگست 2012 میں جنوبی وزیرستان کی اورکزئی ایجنسی میں دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش پایا، کیپٹن طارق جمال شہید کو بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے جام شہادت نوش پانے پر ستارہ بسالت سے بھی نوازا گیا ہے ۔