جلال پورپیروالہ،29 اگست (اے پی پی ):تھانہ صدر پولیس کی منشیات فروشی کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے ، مضافاتی علاقے پل ٹھوکر ٹبی سیداں کے قریب دوران گشت مشکوک خاتون سے 1 کلو 2سو گرام چرس برآمد کرلی گئی ۔
پولیس تھانہ صدر بسلسلہ گشت نواحی علاقہ ٹبی سیداں کے مقام پر موجود تھی کہ مزکورہ خاتون اقراء بی بی پولیس کو دیکھ کر واپس مڑگئی جسے مشکوک جان کر پولیس نے شناخت کے لئے روکا اور لیڈی کانسٹیبل نے جامعہ تلاشی لی تو خاتون سے 1 کلو 2 سو گرام چرس برآمد ہوئی ،پولیس تھانہ صدر نے مقدمہ درج کرکے ملزمہ کو حوالات میں بند کردیا۔
ایس ایچ او طاہر عزیز نے کہا کہ اعلیٰ پولیس افسران کی خصوصی ہدایات پر منشیات فروش، جرائم پیشہ عناصر کی سرکوبی کے لئے کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے۔











