عالمی برادری کو مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لینا چاہیے؛ غلام محمد صفی  

2

اسلام آباد،05 اگست(اے پی پی ): سینئررہنماکل جماعتی حریت کانفرنس غلام محمد صفی  نے   یوم استحصال کشمیر پر اپنے  پیغام میں  کہا ہے کہ   عالمی  برادری کو  مقبوضہ کشمیر   میں  جاری   بھارتی مظالم کا  نوٹس لینا  چاہیے ۔انہوں نے  کہا کہ  مقبوضہ کشمیر  کی عوام اپنی  مرضی  اور خوشی   سے  پاکستان    کے  حق میں  ہیں  جبکہ ہندوستان  مختلف  ہتھکنڈوں  سے کشمیریوں کی آواز   دبا نے  کی کوشش کر رہا ہے جس  میں  انہیں  کھبی کامیابی  حاصل  نہیں  ہو گی۔