کوئٹہ، 04 اگست (اے پی پی): بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو ختم کرنے کے غیر قانونی، غیر اخلاقی اور غیر آئینی اقدام کی مذمت کے لئے اور بھارتی فوجی محاصرے کے 3سال مکمل ہونے پر حکومت بلوچستان 5اگست کویوم استحصال بھر پور طریقے سے منائے گئی ۔صوبائی حکومت نے کوئٹہ شہر کی اہم شاہراہوں پر یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے پوسٹرز اور بل بورڈز آویزاں کیے گئے ہیں جبکہ 5 اگست یوم استحصال کشمیر ڈے کے موقع پر صوبائی حکومت اور سول سوسائٹی کی تنظیمیں کشمیری عوام کے خلاف انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنے کے لیے سیمیناروں اور دیگر پروگراموں کا اہتمام کریں گی۔











