درخت زندگی کی علامت اور مستقبل کی سرمایا کاری ہے ہر شخص اپنے والدین اور اپنے بچوں کے نام کے پودے لگائے، ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا

9

اوکاڑہ،31اگست (اے پی پی): ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیا نے آج جی ٹی روڈ پر واقع نہر والے پارک میں موسم برسات کی شجر کاری اور ہفتہ صفائی کے سلسلہ میں پودا لگایا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے ٹکٹ ہولڈر چوہدری سلیم صادق ،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو حسنین خالد سنپال نے بھی پودے لگائے۔ ڈپٹی کمشنر عرفان علی کاٹھیانے کہا کہ درخت زندگی کی علامت اور مستقبل کی سرمایا کاری ہے ہر شخص اپنے والدین اور اپنے بچوں کے نام کے پودے لگائے اور ان کی دیکھ بھال کرے ہمیں بحثیت قوم شجرکاری کو قومی فریضہ سمجھ کر اس کار خیر کو سر انجام دینا ہے تاکہ موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات کو کم سے کم سطح پر رکھنے میں کامیاب ہو سکیں آلودگی کے خاتمہ کے لئے درخت ہی واحد ذریعہ ہیں درخت زمین کا زیور اور محفوظ اور صاف ستھری کی آب و ہوا کے ضامن ہیں۔ اس موقع پر ڈویژنل فاریسٹ آفیسر مشتاق حسین چغتائی ،ایس ڈی او فاریسٹ حافظ افتخار جنجوعہ نے ضلع میں برسات کی شجرکاری مہم ،ضلع میں لگائے گئے پودوں ،ان کی دیکھ بھال کے میکا نزم اور مسقتبل کے لئے شجرکاری پلان سے متعلق بریفنگ دی ۔