میرپورخاص، 31 اگست(اے پی پی): ڈویژنل کمشنر میرپورخاص سید اعجاز علی شاہ اور ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص ذوالفقار علی مھر نےکمشنر کانفرنس ھال میں برساتوں کے دوارن پیدا ہونے والے مسائل اورریلیف کے کاموں کے سلسلے میں پریس کانفرنس کی۔ اس موقع پر کمشنر سید اعجاز علی شاھ نے کہا کہ ہر تعلقے میں خیمہ بستی قائم کی جا ئے گی تا کے حالیہ بارشوں کے متاثرین کو تمام سھولیات برابری کی بنیاد پر ایک جگہ دی جاسکیں جس میں تقریبن 1سو افراد کے رہنے کھانے پینے، صحت کی سھولیات اور اس کے ساتھ مویشیوں کے رکھنے کا بھی بندوبست کیا جائے گا انہوں نے کہا کے لوگوں میں مچھر دانیاں دینے کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں ہر یوسی میں 5 سو مچھر دانیاں تقسیم کی جائیں گی تا کہ لوگوں کو مچھروں ملیریا اور ڈینگی سے بچایا جا سکے
انہوں نے کہا کے رلیف کیمپ کے باہر روڈوں پر جو لوگ ہیں انہیں بھی صحت کی سھولیات مھیا کی جا رہی ہیں اس کے علاوہ ایمرجنسی کے لیئے بھی ڈاکٹرں کی ٹیمیں موجود رہیں گی۔
انہوں نے کہا کے میرپورخاص میں بارش کا پانی 2 فٹ رکارڈ کیا گیا ہے میرپورخاص ڈویژن میں سب سے زیادہ متاثر ہونے والے سامارو، سندھڑی، کوٹ غلام محمد اور جھڈو تحصیلین ہیں جب کے میرپورخاص ڈویژن میں برسات متاثرین کے لیئے 57 رلیف کیمپ قائم کیئے گئے ہیں انہوں نے کہا کے وزیر علی سندھ کی ہدایت پر خطرناک بارش کے پانی سے بچائو کے لیئے محکمہ ایریگشن سے ملکر مستقبل کے لیئے ایک بھتر مستقل پلان بنایا جائے گا تاکے آئیندہ آنے والی بارشوں کے نقصان سے بچا جا سکے انہوں نے کہا کے موجودہ بارشوں کے دوران ہمارا مقصد لوگوں کی زندگی اور شھروں کو بچانا ہے انہوں نے کہا کے موجودہ صورتحال میں پاک آرمی اور پاک نیوی کی جانب سے ہر ممکن تعاون کیا جارہا ہے
اس موقع پر ڈی آئی جی پولیس میرپورخاص ذوالفقار علی مھر نے کہا کے موجودہ صورتحال میں پولیس کی جانب سے مکمل تعاون کیا جارہا ہے جھڈو، سندھڑی سمیت ہر ضرورت کے مقام پر پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے جہاں پر بھی بند کمزور ہونے کا خدشہ ہے وہاں کے مقامی افراد کے ساتھ پولیس موجود ہے میرپورخاص کی آخری حد تک کور کر رہے ہیں











