رینالہ خورد؛یوم عاشور کےمرکزی جلوس اختتام پذیر، سیکورٹی کے بہترین انتظامات کیے گئے تھے

2

رینالہ خورد،09 اگست(اےپی پی): ملک بھر کی طرح رینالہ خورداور نواحی علاقوں چوچک چکنمبر 25ون اے ایل شیرگڑھ اوردیگرمقامات پریوم عاشور کے جلوس نکالے  گئے ۔ رینالہ خورد میں یوم عاشور کا مرکزی جلوس بیت الحسین سے برآمد ہوا جو اپنے مقررہ راستوں صدروپھاٹک بازارکلمہ چوک شیرگڑھ روڑ سے ہوتاہواقبرستان تارے شاہ میں اختتام پذیرہوگیا۔

 اس موقع پر  پولیس کی جانب سے سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گیے تھے ۔جلوس کوسی سی ٹی وی کیمروں سے مانیڑکیاجاتارہا۔تحصیل انتظامیہ کی جانب سے سی سی ٹی وی کیمروں کو مانیڑکرنے کےلیے ریسٹ ہاؤس میں کنٹرول روم قائم کیاگیاتھا۔