کوئٹہ؛ یوم عاشورکا مرکزی جلوس علمدار امام بارگاہ سے برآمد ہوا،سیکیورٹی کے سخت انتظامات

2

کوئٹہ،9اگست(اے پی پی):نواسہ رسول جگر گوشہ بتول ؐحضرت امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ اوران کے ساتھیوں کی اسلام کی سربلندی اور حق وصداقت کے لئے میدان کربلا میں دی گئی عظیم قربانی کی یاد میں یوم عاشور  دسویں محرم الحرام کو مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گیا۔

ملک بھرکی طرح کوئٹہ سمیت تمام چھوٹے بڑے شہروں، قصبوں میں ذوالجناح اور تعزیے کے جلوس برآمد ہوئے،کوئٹہ  میں یوم عاشورکا مرکزی جلوس علمدار امام بارگاہ  ،علمدار روڈ سے برآمد ہوا،جو اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا امام بارگاہ ناصر العزاپر اختتام پذیر ہوا۔

 مرکزی جلوس عزا میں علم، تابوت، شبیہ ذوالجناح کی زیارات اورمعروف ماتمی انجمنیں نوحہ خوانی و سینہ زنی کرتے رہے۔مرکزی جلوس کے راستوں میں پانی اور دودھ کی سبیلیں لگائی گئی تھین، جبکہ نیاز و تبرک بھی تقسیم کرنے کا انتظام کیا گیا تھا۔

جلوس و مجالس کے موقع پرسیکورٹی کے سخت انتظامات کئی گئے تھے،جلوس عزاء کی سیکورٹی کیلئے5ہزار سے زائدپولیس، ایف ،سی ، لیوز فورسکے اہلکار تعینات کئی گئے تھے ۔  شہر میں 10محرم الحرام کے موقع پر  ی موبائل فون سروس صبح  6  بجے سے معطل رہی۔