رینالہ خورد،26اگست(اےپی پی): ایڈیشنل ڈائریکٹر آپریشنز علی خرم کی زیرنگرانی فوڈ سیفٹی ٹیموں کے ہمراہ رینالہ خورد بائی پاس پر ناکہ بندی کرتے ہوئے 2 دودھ بردار گاڑیاں دھرلی گئی ہیں ، چار ہزار لیٹر ملاوٹی دودھ موقع پر تلف کر دیا گیا ہے ۔
ڈی جی فوڈاتھارٹی شعیب خان نے بتایا کہ ایک گاڑی میں 2100 جبکہ دوسری گاڑی میں 2000 لیٹر ملاوٹی دودھ سپلائی کیا جارہا تھا۔ ٹیسٹ کے دوران دودھ میں پانی، یوریا اور فارمالین کی ملاوٹ پائی گئی۔ دودھ میں قدرتی غذائیت اور فیٹ کی کمی بھی پائی گئی، دودھ لاہور میں مختلف ملک شاپس اور ہوٹلوں پر سپلائی کیا جانا تھا۔











