مری؛سٹیشن ہیڈکوارٹرز کی جانب سے پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام

12

مری ، 26 اگست (اے پی پی ): سٹیشن ہیڈکوارٹرز مری کی جانب سے  مری پریس کلب کے عہدیداران و ممبران کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمد کلیم تھے۔

 اس موقع پر مری پریس کلب کے صدر سدھیر احمد عباسی  ، مری یونین آف جرنلسٹ و دیگر میڈیا نمائندگان نے سٹیشن کمانڈر برگیڈیئر محمد کلیم کو خراج تحسین پیش کیا اور ان کی خدمات کو سہراتے ہوئے کہا کہ سٹیشن  کمانڈر اور انکی پوری ٹیم نے کینٹ  ایریا میں  تزئین و آرائش سمیت سیاحوں کو بہترین سیرو تفریحی کی سہولیات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

 سٹیشن کمانڈر بریگیڈیئر محمد کلیم نے بھی مری  میڈیا کی مثبت رپورٹینگ کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ وہ اسی طرح  آئندہ بھی مری  کے لیے مثبت رپورٹنگ کرتے رہے گے ۔