زیر تعمیر مکان کی دیوار سکول رکشہ پر گر گئی، چار طالبات اوررکشہ ڈرائیور شدید زخمی

24

اٹک،31 اگست(اے پی پی):اٹک میں زیر تعمیر مکان کی دیوار سکول رکشہ پر گر گئی، چار طالبات اور رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے۔ اٹک شہر کے گنجان آبد علاقے ماڑی موڑ میں مدینہ مسجد کے قریب زیر تعمیر مکان کی دیوار طلبہ و طالبات کو پک کرنے والے رکشہ پر گر گئی جس کے نتیجے میں 27 سالہ رکشہ ڈرائیور ثاقب ولد محمد سعید کی ٹانگ ٹوٹ گئی جبکہ چار طالبات کو شدید گہری چوٹیں آئیں۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی ایمبولینس فوراً موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو طبی امداد دینے کے بعد ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اٹک منتقل کر دیا۔ ریسکیو کے مطابق دو طالبات اور رکشہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک ہے ۔