سکھر؛سول ڈیفنس آرگنائزیشن کی جانب سے کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے حوالے سے ریلی

7

سکھر،05اگست(اے پی پی):سول ڈیفنس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام کشمیری بھائیوں سے اظہاریکجہتی کے حوالے سے ایک ریلی نکالی گئی۔ریلی کی قیادت ڈپٹی کنٹرولر امیر الدین عباسی، ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان،پوسٹ وارڈن محمد احمد شیخ،آغا اکرم درانی،حاجی محمد ریاض کھوکھر،اشفاق احمد میتلو،ادریس کھوسو و دیگر نے کی۔

اس موقع پر ڈپٹی چیف وارڈن ڈاکٹر سعید اعوان نے کہا کہ دنیا کے سب سے بڑے ناسور و دہشت گرد مودی کی مسلمان دشمن پالیسیوں پر درندہ صفت اور ظالم بھارت نے 5 اگست 2019 کو مقبوضہ کشمیر کی تحریک آزادی کی صدا کو دبانے کی ناکام کوشش کرتے ہوئے قانون میں تبدیلی کی اور اپنے آئین سے آرٹیکل 370 نکال دیا۔مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر کے کرفیو نافذ کر دیا تھا اور کشمیریوں پر ظلم وبربریت کی انتہاکردی اور کہا  اگر آج ہم نے انٹرنیشنل دہشت گرد مودی کو لگام نہیں دی تو کشمیریوں پر ظلم بڑھتا رہے گا۔ہمیں اپنی افواج پر ناز ہے۔ہم آئی۔ایس۔پی۔آر کی کاوشوں کو سلام پیش کرتے ہیں کہ اس نے ہر موقع پر حقیقی ترجمانی کرتے ہوئے کشمیریوں پر ظلم کی حقیقی تصویر دنیا کو دکھائی اور مودی ناسور کی انتہا پسندی کی پالیسوں کو بے نقاب کیا۔