سکھر؛ یوم استحصال کشمیر پراظہار یکجہتی ریلی، شرکاء نے کشمیر بنے گا پاکستان کے فلک شگاف نعرے لگائے

3

سکھر۔ 05اگست(اے پی پی): ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کشمیر کی قانونی حیثیت ختم کرنے جیسے ناپاک عمل کو دو سال مکمل ہونے، بھارت کی جانب سے کشمیریوں کے استحصال، ظلم وبربریت، جبر کے خلاف اور کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی ریلی میونسپل اسٹیڈیم تا پریس کلب سکھر تک ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جاوید احمد اور ایڈمنسٹریٹرعلی رضا انصاری کی قیادت میں نکالی گئی۔
ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر جاوید احمد نے کہا کہ ہندوستان کی جانب سے کشمیریوں پر ظلم اور مقبوضہ کشمیرکی قانونی حیثیت کو ختم کرنا بین الاقوامی انسانی حقوق کی کھلم کھلا خلاف ورزی جس کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں آج اس قانون کی دو سال مکمل ہوگئے ہیں۔
ریلی میں روینیو، میونسپل، پولیس، رینجرز، سول سوسائٹی، شہریوں، وکلاء، تاجروں،تعلیم، صحت، ایکسائیز سمیت دیگر شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
اس موقع پر کشمیر بنے گا پاکستان، کشمیر کی خود مختاری بحال کرو، کشمیر کا استحصال نامنظور، پاکستان زندہ بادکے فلک شگاف نعرے لگائے گئے۔