سکھر؛ جشن آزادی کی مرکزی تقریب میونسپل اسٹیڈیم میں منعقد ، پرچم کشائی کی گئی

10

سکھر،14اگست(اے پی پی) جشن آزادی کی مرکزی تقریب جناح میونسپل اسٹیڈیم میں منعقد ہوئی، تقریب کے مہمان خاص ڈپٹی کمشنر سکھر جاوید احمد ،ایس ایس پی سکھر سنگھار ملک،ایڈمنسٹریٹر سکھر عدنان رضا انصاری، میونسپل کمشنر محمد علی شیخ،سابق ڈپٹی مئیر سکھر طارق حسین چوہان و دیگر نے پرچم کشائی کی ۔ اس موقع پر اسکول کے طلباءاور پولیس کے دستے نے سلامی پیش کی۔ تقریب کے دوران مختلف اسکولوں کے طلباءوطالبات نے مختلف ٹیبلوز اور ملی نغمے پیش کیے ۔