سکھر،14اگست(اے پی پی): روٹری پبلک ہائی اسکول میں پاکستان کی 75 ویں جشن آزادی کے موقع پر ڈائمنڈ جوبلی کی تقریب منعقد ہوئی ۔ تقریب کا آغازتلاوت کلام پاک سے کیا گیا ۔ مہمانان صدر روٹری کلب محمد عمران میمن، چیئرمین بورڈ آف گورنر روٹری پبلک اسکول ملک آفتاب اور پرنسپل روٹری پبلک اسکول وجیہا سیدہ نے پاکستان کا قومی پرچم لہرایا۔
اس موقع پر بچوں نے پاکستان زندہ آباد کے فلگ شگاف نعرے لگائے اور طلباء و طالبات نے خوبصورت ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔تقریب میں اسکول کے طلباء و طالبات و والدین سمیت روٹیرین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔











