اسلام آباد میں انٹر سٹی بس سروس اور  بارہ کہو بائی باس کو جلد مکمل کیا جائے؛ وزیر اعظم شہباز شریف

10

 اسلام آباد،14اگست  (اے پی پی):وزیر اعظم شہباز شریف نے اتوار کووزیراعظم محمد شہباز شریف نے 75 ویں یوم آزادی کے موقع پرراول چوک  فلائی اوور  اسلام آباد کی افتتاحی  تقریب سے   خطاب میں کہا ہے کہ  ہم دن رات محنت کرکے پاکستان کی تقدیر بدلیں گے،بہارہ کہو بائی پاس کا منصوبہ دن رات ایک کرکے چار ماہ میں مکمل کیا جائے،اسلام آباد انٹرسٹی بسوں کا منصوبہ ایک ماہ میں مکمل کیا جائے،ہم نے محنت سے پاکستان کا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنا ہے۔