سینیٹ کی ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا رواں جمعہ تک جاری رکھنے کا فیصلہ

5

اسلام آباد،17اگست  (اے پی پی): سینیٹ کی ہائوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بدھ کو پارلیمنٹ ہاوس میں ہوا۔ چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے اجلاس کی صدارت کی جس میں سینیٹ کے 320 ویں اجلاس کے دوران قانون سازی سمیت دیگر امور پر غور کیا گیا۔

 سیشن کے دوران قانون سازی کے علاوہ اہم قومی و بین الاقوامی امور پر بحث کی جائے گی۔ ہاوس بزنس ایڈوائزری کمیٹی نے فیصلہ کیا کہ رواں اجلاس جمعہ تک جاری رہے گا۔

 اجلاس میں ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر ڈاکٹر شہزاد وسیم، سینیٹر محمد اعظم خان سواتی، سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری، سینیٹر محمد طاہر بزنجو، سینیٹر مشتاق احمد، سینیٹر ہدایت اللہ خان اور سیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان نے شرکت کی۔