ملتان؛ ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو کا شہباز شریف ہسپتال، مخلتف مراکز صحت کا دورہ

3

ملتان ، 17آگست (اے پی پی ):ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صحت کی سہولیات کی فراہمی کیلئے اقدامات کے سلسلے میں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے بدھ کو یہاں  شہباز شریف ہسپتال اور مخلتف مراکز صحت کا اچانک دورہ کیا ، مریضوں سے ملاقات  سمیت طبی سہولیات کا جائزہ لیا ۔

دورہ کے دوران انہوں ے شہباز شریف ہسپتال کے دھماکے سے متاثرہ فلور کو فوری بحال کرنے کی بھی ہدایات جاری کیں۔

ڈی سی  طاہر وٹو نے کہا کہ شہباز شریف ہسپتال کی سیکنڈ شفٹ کو مکمل فعال کرینگے ،مراکز صحت پر ضروری ادویات کی دستیابی پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا ۔

اس کے علاوہ ڈپٹی کمشنر نے حکم دیا کہ دیہی مراکز صحت پر پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی فوری دور کی جائے۔

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ عمیر محمود اور ہیلتھ حکام بھی ہمراہ تھے۔