پشاور تعلیمی بورڈ کے تحت جماعت دہم سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب شروع،وزیر اعلیٰ محمود خان نتائج بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردینگے

7

پشاور، 17اگست(اے پی پی): وزیراعلیٰ  ہاؤس میں (بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سکینڈری ایجوکیشن) کے تحت جماعت دہم کے سالانہ امتحانات کے نتائج کی تقریب شروع ہو گئی ہے۔تقریب میں دہم کے سالانہ امتحانات برائے سال 2022 کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان تقریب کے مہمان خصوصی ہیں، جو کچھ دیر میں ڈیجیٹل طریقے سے نتائج کا اعلان بورڈ کی ویب سائٹ پر جاری کردینگے۔

وزیر اعلی ٹاپ پوزیشن ہولڈر طلبہ میں انعامات تقسیم کریں گے۔ طلبہ، والدین،  اساتذہ، بورڈ انتظامیہ اور سرکاری حکام بھی تقریب میں شریک ہیں۔