ضلع بھر میں شب عاشورہ کے جلوس و مجالس کرم پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جاری رہیں

10

پاراچنار، 09 اگست(اے پی پی):ڈی پی او کرم ارباب شفیع اللہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر میں شب عاشورہ کے جلوس و مجالس کرم پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جاری رہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کرم ارباب شفیع اللہ کی خصوصی ہدایت پر ضلع بھر شب عاشورہ کے جلوس و مجالس کرم پولیس کی سخت سیکیورٹی میں جاری رہے،  لوئر کرم سمیر سمیت ملحقہ علاقوں میں شب عاشورہ کے جلوس و مجالس 01:00 Am  پر کرم پولیس کی سخت سکیورٹی میں اختتام پذیر ہو گئے۔