ملتان، 08 اگست(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے سکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو اور سی پی او کا ممتاز آباد میں مرکزی جلوس کا دورہ کیا اور ڈپٹی کمشنر اور سی پی او نے ماتمی جلوس کے منتظمین سے ملاقات کی ڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا پائیدار امن کیلئے تمام سٹیک ہولڈرز ضلعی انتظامیہ کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کہا کسی شرپسند کو امن و امان کی فضاء خراب نہیں کرنے دینگے طاہر وٹو نے کہا 35 مجالس اور 09 جلوسوں کو حساس قرار دیا گیا ہے۔
سی پی او نے کہا سیکیورٹی کے لیے 1936 پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی سر انجام دیں گے اور کہا کہ 1914 رضا کار ملتان پولیس کی معاونت کریں گے خرم شہزاد حیدر نے کہا کہ اہم مقامات پر ناکہ بندی اور چاک و چوبند دستے گشت کررہے ہیں











