شہدائے کربلا کی یاد میں چنیوٹ کے عزادران میں چار لاکھ پودے تقسیم کئے گئے

8

چنیوٹ ،08 اگست (اے پی پی): پورے عالم اسلام میں نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقاء کی یاد منانے اور شہدائے کربلا کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے رجوعہ سادات چنیوٹ میں نوجوان نے اپنی عقیدت کا منفرد انداز اپنایا ہے شہدائے کربلا کی یاد میں عزادران میں چار لاکھ پودے تقسیم کئے گئے ہر رنگ و نسل کے لوگ نواسہ رسول جگر گوشہ بتول حضرت امام حسین علیہ السلام اور انکے رفقاء کی یاد منانے کے انداز اپنے اپنے طریقے سے مناتے ہیں لکن چنیوٹ کے علاقہ رجوعہ سادات کے نوجوان نے شہدائے کربلا کی یاد میں چار لاکھ پودے تقسیم  کیے گے ۔

چنیوٹ کے نوجوان ڈاکٹر ناصر جعفری نے پاکستان میں بسنے والے تمام شہریوں کو پیغام دیا ہے کہ وہ اپنے ملک کو سر سبز و شاداب کرنے میں اپنا اپنا کردار ادا کریں تاکہ ہمارے ملک میں آکسیجن کی کمی دور ہو جائے اور ملک کے موسم خوشگوار ہوں۔