فیصل آباد، 8 اگست (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنااللہ خان نے کہا کہ پی ٹی آئی کو 13 اگست کو پریڈ گراؤنڈ میں پرامن جلسے کی اجازت ہے جبکہ ہماری تمام تیاری مکمل ہے لہٰذا اگر کسی نے قانون توڑا،دھونس دھاندلی یا بلیک میلنگ کی کوشش کی تو ان کا25 مئی سے بھی برا حشر ہوگانیزفوج کے خلاف ٹرینڈ چلانے والے گمراہی کا شکار ہیں جبکہ قوم اپنی پاک فوج اور شہدا کے شانہ بشانہ کھڑی اور ان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتی ہے اور ہم بھی ہیلی کاپٹر سانحے میں شہدا کی مغفرت کیلئے دعا گو ہوں بلکہ قوم میں کوئی ایک آدمی بھی ایسا نہیں ہوگا جو فوج سے پیار نہ کرتا ہوگامگر اس کے باوجودعمران خان قوم کو کسی حادثے سے دوچار کرے گاکیونکہ پی ٹی آئی کایہ سربراہ قوم کو تقسیم ونوجوانوں کو گمراہ کر رہا ہے اور الیکشن کمیشن کے فارن فنڈنگ کیس کے فیصلے کے بعد کوئی شک و شبہ نہیں رہابلکہ یہ ثابت ہوگیا ہے کہ عمران خان بیرونی ایجنٹ ہے جو بیرونی فنڈنگ سے ملک میں انارکی پھیلانا چاہتا ہے لیکن اب قوم اس کو اس کی اجازت نہیں دے گی۔ وہ پیر کی سہ پہر لسبیلہ ہیلی کاپٹر سانحہ میں دیگر فوجی افسران کے ہمراہ جام شہادت نوش کرنیوالے بریگیڈیئر محمد خالد کی رہائش گاہ ستارہ ویلی فیز تھری شیخوپورہ روڈ فیصل آباد آمد اورشہید کے بھائی محمد فیصل و خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات و اظہار افسوس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بریگیڈیئر محمد خالد کی رہائش گاہ ستارہ ویلی فیز تھری شیخوپورہ روڈ فیصل آباد آمد اورشہید کے بھائی محمد فیصل و خاندان کے دیگر افراد سے ملاقات و اظہار افسوس کے بعد میڈیا سے بات چیت کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بریگیڈیئر محمد خالد شہید کی فیملی کے ساتھ تعزیت کیلئے آئے ہیں جوسیلاب متاثرین اوردکھی انسانیت کی خدمت میں کوشاں تھے۔انہوں نے کہا کہ شہید کے بھائی فیصل نے بتایاکہ ان کے بھائی ہمیشہ شہادت کی خواہش کرتے تھے کیونکہ وہ کہتے تھے کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہے اورقرآن پاک میں بھی شہید کو زندہ کہا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج کا کردار ہمیشہ اعلیٰ رہا ہے اور پوری قوم کو ان پر فخر ہے۔انہوں نے کہا کہ قوم ایسے تمام شہدا جنہوں نے قوم کی حفاظت قومی سانحات، قدرتی آفات، زلزلوں، سیلابوں اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جام شہادت نوش کیا ان کو سلام پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک و قوم کے22 کروڑ عوام پاک فوج سے محبت کرتے ہیں ۔











