محکمہ تعلیم میں کسی بھی قِسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی؛ صوبائی وزیر مراد راس 

4

 لاہور، 25 اگست ( اے پی پی ): صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس  نے کہا ہے کہ محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب کو درپیش مسائل کے مستقل حل کے لئے دن رات کام کر رہے ہیں ، محکمہ تعلیم میں کسی بھی قِسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ان خیالات  کا اظہار صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس   نے  سی ای اوز کانفرنس  کے اجلا س کی صدارت کرتے  ہوئے کیا۔کانفرنس میں صوبے بھر کے تمام اضلاع کے سی ای اوز شریک ہوئے ، سی ای اوز سے یکساں نصاب تعلیم کا اطلاق، کتابوں کی فراہمی،  و دیگر معاملات کے حوالے تفصیلی بریفنگ لی گئی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ  محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب سے جُڑے ہر فرد کو اپنی صلاحیتوں سے بڑھ کر کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا، صوبے بھر کے سکولوں میں کتابوں کی فراہمی کو ہر ممکن یقینی بنایا جائے گا۔

 صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس نے کہا کہ کنٹریکٹ پر بھرتی اساتذہ کیلئے بروقت تنخواوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا، آج محکمہ سکول ایجوکیشن پنجاب مکمل طور پر ڈیجیٹلائیز ہو چکا ہے۔