میرپورخاص،31 اگست (اے پی پی): بین الاقوامی شہرت یافتہ مشہور کرکٹر شاہد آفریدی سیلاب متاثرین کی مدد کے لیئے اپنے ادارے شاہد آفریدی فاؤنڈیشن کے تحت میرپورخاص پہنچ گئے اور رتن آباد بائی پاس پر قائم ٹینٹ سٹی کا دورہ کیا ۔شاہد آفریدی فاٶنڈیشن کیجانب سے ٹینٹ سٹی میں میڈیکل کیمپ قائم کیا گیا ہے جبکہ ٹینٹ سٹی میں بارش متاثرین میں کھانے پینے کی اشیاء بھی تقسیم کی جا رہی ہے ۔
اس موقع پر شاہد آفریدی نے میڈیا سے بات چیت کرتےہوئے کہا کہ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ بارش متاثرین کو اپنے پاٶں پر کھڑا کرنا ہے ، متاثرین کو راشن کی ضرورت دوائی کی ضرورت ہے، ہم سب کو مل کر اپنی ذمہ داری پورا کرنا پڑیگا ،ستر فیصد لوگوں کی زندگی بہت مشکل سے گزر رہی ہے۔











