ملتان ،14 آگست(اے پی پی ): ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام قلعہ کہنہ پر شاندار آتش بازی، چوک گھنٹہ گھر پر قومی پرچم لہرا کر یوم آزادی کا آغاز کیا گیا اور سیکٹروں شہریوں نے چوک گھنٹہ گھر پر آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا۔
اس موقع پرڈپٹی کمشنر طاہر وٹو نے کہا کہ پوری قوم کو جشن آزادی کی خوشیاں مبارک ہو۔انہوں نے کہا کہ یوم آزادی پر وطن عزیز کی ترقی کا عزم کیا جائے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ بزرگوں کی قربانیوں نے ہمیں آزاد فضاء میں سانس لینے کا موقع دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ آزادی کے ہیروز کو بھرپور خراج تحسین پیش کرتی ہے۔











